مرکزاطلاعات فلسطین
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب
اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 55 حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں میزائلوں، خودکش ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا، جو مقبوضہ فلسطین کے شمال سے لے کر جنوبی
لبنان کی گہرائی تک پھیلے ہوئے ایک بڑے میدانی ٹکراؤ کا حصہ ہیں۔
حزب اللہ نے اپنے پے در پے بیانات میں واضح کیا کہ یہ کارروائیاں لبنان اور اس کے غیور عوام کے دفاع میں کی جا رہی ہیں۔ تنظیم نے اشارہ دیا کہ نو صہیونی بستیوں پر کی جانے والی بمباری اس انتباہی سلسلے کا حصہ ہے جو اس سے قبل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع متعدد بستیوں کے لیے جاری کیا گیا تھا۔